اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر کے انتظامی اور سیکیورٹی امور میں مشیر علی اصغر میر شکار نے ارنا کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں جیش العدل سے موسوم دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں اغواء ہونے والے باڈر سیکیورٹی اہلکار جمشید دانائی فر، کو دہشتگرد گروہ کے عناصر نے شہید کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فروری 2014 کے اوائل میں صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور میں دہشتگرد گروہ جیش العدل کے عناصر نے پانچ باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو اغواء کرلیا تھا، اس گروہ کے عناصر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ جمشید دانائی فر کو شہید کردیا ہے، لیکن دانائی فر کی شہادت کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیئے تھے۔ دہشتگردوں نے چار باڈرز سیکیورٹی اہل کاروں کو چھ اپریل 2014 کو رہا کردیا تھا، جبکہ جمشید دانائی فر کی شہادت کی تصدیق آج ہوگئی ہے۔
.......
/169